مہر خبررساں ایجنسی نے ودی کے حوالے سے نقل کیا ہے کہ سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ، ولیعہد اور وزير دفاع نے امریکی نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں اسے مسلمانوں کا بہترین دوست قراردیا ہے۔ امریکہ نواز سعودی فرمانروا شاہ سلمان کے بیٹے ، وزیر دفاع اور ولی عہد محمد بن سلمان اور نئے امریکی صدر کی یہ پہلی ملاقات ہے، ملاقات میں دونوں رہنماؤں کے درمیان باہمی امور سے متعلق گفتگو ہوئی۔محمد بن سلمان نے کہا کہ میں نے صدر ٹرمپ کو مسلمانوں کا حامی پایا ہے اور اخبارات اور ذرائع ابلاغ ٹرمپ کے بارے میں مبالغہ آرائی کررہے ہیں۔سعودی عرب کے ولیعہد نے کہا کہ ٹرمپ مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔ جبکہ امریکی صدر ٹمرپ بارہا اپنی تقریروں میں مسلمانوں کے خلاف کئی بار زہر اگل چکے ہیں اب معلوم نہیں کہ سعودی ولیعہد کے نزدیک وہ کونسے مسلمانوں کے بہترین دوست ہیں۔
سعودی عرب کے امریکہ نواز بادشاہ ملک سلمان کے بیٹے ، ولیعہد اور وزير دفاع نے امریکی نسل پرست صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ساتھ وائٹ ہاؤس میں ملاقات میں اسے مسلمانوں کا بہترین دوست قراردیا ہے۔
News ID 1871093
آپ کا تبصرہ